سعودی عرب پر حملہ امریکہ پر تصور ہو گا ، شانہبشانہ ساتھ ہونگے : ٹرمپ

سعودی عرب پر حملہ امریکہ پر تصور ہو گا ، شانہبشانہ ساتھ ہونگے : ٹرمپ
 سعودی عرب پر حملہ امریکہ پر تصور ہو گا ، شانہبشانہ ساتھ ہونگے : ٹرمپ

  

ریاض(آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ سعودی عرب کو درپیش کسی بھی اندرونی اور بیرونی خطرے سے نمٹنے کیلئے امر یکہ سعودی عرب کے شانہ بشانہ ہوگا۔سعودی عرب پرحملہ امریکہ پرحملہ تصورکیا جائے گا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دوران گفتگو صدر ٹرمپ نے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو لاحق خطرات امریکہ کو درپیش خطرات کے مترادف ہیں۔ میزائل حملہ نہ صرف سعودی عرب پر کیا گیا بلکہ علاقائی سلامتی پر بھی کیا گیا ہے۔ امریکی صدرنے یقین دلایا کہ سعودی عرب کو درپیش قومی سلامتی کے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلیے امریکہ ریاض کے ساتھ کھڑا ہوگا۔شاہ سلمان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی بات چیت میں ایران کے میزائل پروگرام کے حوالے سے سلامتی کونسل کی منظور کردہ قراردادوں پر عمل درآمد کرانے پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماں نے ایران کی جارحانہ پالیسی اور سعودی عرب کے دشمن عناصر کو اسلحہ فراہم کرنے پر تہران کا محاسبہ کرنے کی ضرورت سے اتفاق کرتے ہوئے حوثیوں کو میزائل فراہم کرنے کے جرم میں ایران کو قانون کے کٹہرے میں لانے پر زوردیا۔

ٹرمپ

مزید : صفحہ اول