ڈیرہ بگٹی : فائرنگ اور بارودی سرنگ کا دھماکہ ، خواتین و بچوں سمیت 7جاں بحق ، 4زخمی

ڈیرہ بگٹی : فائرنگ اور بارودی سرنگ کا دھماکہ ، خواتین و بچوں سمیت 7جاں بحق ، ...

ڈیرہ بگٹی (آئی این پی) ٹوبہ نوحکانی میں گھر پر فائرنگ اور بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 7افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے‘ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا‘ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹوبہ نوحکانی میں نامعلوم افراد نے گجر نامی شخص کے گھر پر فائرنگ کی جس سے گجر اس کی دو بیویاں اور 3 بچے جاں بحق ہو گئے،لاشوں کو گاڑی میں ہسپتال لے جارہا تھا کہ وہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیااور گاڑی تباہ ہو گئی، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

7جاں بحق

مزید : صفحہ اول