خانیوال : موٹر وے پر بس ٹرالر سے ٹکراگئی ، 11افرادجاں بحق ، 28زخمی

خانیوال : موٹر وے پر بس ٹرالر سے ٹکراگئی ، 11افرادجاں بحق ، 28زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال(آئی این پی)خانیوال کے قریب ایم 4 موٹر وے پر مسافر بس اور ٹرالر میں ٹکر کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس لاہور سے راجن پور جارہی تھی کہ ایم 4 موٹروے کے قریب دھند کے باعث ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔جاں بحق افرادمیں34سالہ افضل،11سالہ حماد،47سالہ مرید،35سالہ سدیس شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی شناخت 40سالہ شاہدخلیل،45سالہ فیض،25سالہ فہیم ،8سالہ عمار،32سالہ شاہد علی،54سالہ انعام اللہ،22سالہ مزمل،18سالہ علیان ،26سالہ عائشہ،40سالہ فرزانہ،8سالہ عمار اور32سالہ شاہد علی کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو نشترہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔
۱۱ جاں بحق

مزید :

صفحہ اول -