الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے بل کی منظوری کے بعد آج اجلاس طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے بل کی منظوری کے بعد آج اجلاس طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے بل کی منظوری کے بعد(آج) 22دسمبر کو اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں تمام چیف سیکرٹریز ‘ سیکرٹری شماریات ‘ صوبائی الیکشن کمشنرز‘ چیئرمین نادرا اور دیگر متعلقہ آفیسران کو مدعو کیا گیا ٗاجلاس کے دوران سیکرٹری شماریات اور دیگر سے انتخابی حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے حوالے سے ہدایات جاری کی جائیں گی کہ وہ فوری طور پر الیکشن کمیشن کو تمام ضروری افرادی قوت ‘ نقشہ جات اور مردم شماری کا ڈیٹا فراہم کریں تاکہ 15جنوری 2018ء سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی حلقہ بندی اور انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے کام کا باقاعدہ کام کیا جاسکے۔
الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ اول -