بے نظیر قتل کے پیچھے زرداری ہی ہیں، پرویز مشرف

بے نظیر قتل کے پیچھے زرداری ہی ہیں، پرویز مشرف

اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بے نظیر قتل کے پیچھے آصف عیل زرداری ہی ہیں، بیت المسعود کے بے نظیر قتل میں ملوث ہونے میں کوئی شک نہیں، وطن واپس آؤں گا، پہلے بھی میرے ریڈ وارنٹ نکلے اب بھی نکلے تو دیکھ لوں گا، نواز شریف اس بار بچ گئے تو ملک کی بدقسمتی ہوگی۔جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ ملک واپس ضرور آؤں گا، ابھی واپسی کی تاریخ کا حتمی فیصلہ نہیں کیا میں ملکی سطح پر سیاست کرنا چاہتا ہوں، ایم کیو ایم کو کوئی اچھا نہیں سمجھ رہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بڑا خطرہ ہے، آصف زرداری ہی بے نظیر بھٹو شہید کے قتل کے پیچھے ہیں۔ تمام شواہد آصف زرداری کی طرف سے جاتے ہیں رحمان ملک جائے وقوعہ سے کیوں بھاگے تھے؟ بے نظیر کو قتل کرنے میں بیت اللہ مسعود کے ملوث ہونے میں کوئی شک نہیں ہے ، مرتضیٰ بھٹو کے قتل کے تحقیقات کیوں نہیں کرائیں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان میں نظام فیل ہوچکا ہے، حکوتی معاملات نااہل نواز شریف اور مریم نواز چلا رہی ہیں، اگر نواز شریف بچ نکلے تو ملک کی بدقسمتی ہوگی، نواز شریف کے گھر میں کیبنٹ میٹنگز ہو رہی ہیں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف ہونا چاہئے، ماڈل ٹاؤن میں دن دیہاڑے لوگوں کو قتل کیاگیا، سعودی ارب اب نواز شریف کو کوئی پسند نہیں کرتا، سعودی عرب میں نواز شریف کو اب پناہ نہیں ملے گی۔ متحدہ ارب امارات بھی اب نواز شریف کو پسند نہیں کرتے، یو اے ای انڈیا کو پسند کرتا ہے۔ پاکستان کو امریکہ متوازن تعلقات رکھنا ہوں گے۔

ویز مشرف

مزید : صفحہ اول