پی ایچ اے کا شہر میں پھولوں سے آراستہ ٹوکریوں کی سجاوٹ کاآغاز

پی ایچ اے کا شہر میں پھولوں سے آراستہ ٹوکریوں کی سجاوٹ کاآغاز

ملتان ( سپیشل رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی ملتان نے شہر میں خوبصورت پھولوں(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

سے آراستہ ٹوکریوں کی سجاوٹ کا آغاز کر دیا ہے۔شہر کی مختلف گرین بیلٹس اور چوکوں اور شاہراہوں پر ٹوکریاں لگانے کے ساتھ ساتھ پودوں اور درختوں کی صفائی اور کٹائی بھی کی جارہی ہے۔اس ضمن میں ہائی کورٹ روڈ پر خوبصورت سجاوٹی ٹوکریاں لگا دی گئی ہیں۔پی ایچ اے کے بیوٹیفیکیشن پلان کے سلسلے میں مختلف چوکوں اور گرین بیلٹس کو خوبصورت بنانے کے لئے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ا یچ اے صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا کہ ملتان شہر میں خوبصورتی اضافے میں گرین بیلٹس کا اہم کردار ہے۔اس لئے شاہراہوں اور چوکوں کو خوبصورت پھولوں اور پودوں سے سجا رہے ہیں۔گرین ملتان وژن کے تحت مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ڈا ئر یکٹر جنر ل نے مز ید کہا کہ مو سمی پھولو ں کے سا تھ سا تھ ملتا ن شہر میں در ختو ں کی شجر کا ری کے احکا ما ت بھی جا ر ی کر دئے ہیں۔تما م پا رکس میں جا ری تر قیا تی کا مو ں کے دوران اس با ت کا خا ص خیا ل رکھا جا رہا ہے۔کہ پہلے سے مو جو د در ختو ں کو نقصا ن نہ پہنچے۔عا م خا ص با غ اور لا نگے خا ن تا ریخی با غا ت ہے ان میں مو جو د درخت بہت اہمیت کے حا مل ہیں جن کی حفا ظت کا خا ص خیا ل رکھ رہے ہیں۔پا رکس اور گر ین بیلٹس کو بہتر بنا ئیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر