پاکستان نرسنگ کونسل کا ملک بھر میں کمیونٹی مڈ وائف طالبات کو یکساں مشاہرہ ادا کرنیکا حکم

پاکستان نرسنگ کونسل کا ملک بھر میں کمیونٹی مڈ وائف طالبات کو یکساں مشاہرہ ...

ملتان( وقائع نگار) پاکستان نرسنگ کونسل نے کمیونٹی مڈ وائف طالبات کو ملک بھر میں یکساں مشاہرہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

صوبہ پنجاب ‘ صوبہ سندھ ‘ صوبہ خیبرپختونخواہ ‘ صوبہ بلوچستان کے ماں اور بچے کی صحت کے پروگرام ڈائریکٹر کو جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ماں اور بچے کی صحت کیلئے کمیونٹی مڈ وائف پر عزم طریقے سے کام کر رہے ہیں ‘ مگر چاروں صوبوں میں کمیونٹی مڈوائف کورس کی طالبات کو دوران مختلف مشاہرہ ادا کیا جاتا ہے ‘ کسی صوبہ میں یہ مشاہرہ زیادہ ہونے سے طالبات کیلئے حوصلہ افزائی جبکہ کسی صوبہ میں مشاہرہ کم ہونے کیوجہ سے حوصلہ شکنی کا سبب بن رہا ہے ۔ لہٰذا مشاہرہ ادائیگی میں برابری لانے کیلئے چاروں کمیونٹی مڈوائف کورس کی طالبات کو ماہانہ15 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے ۔ اس مشاہرہ پر عمل درآمد کر کے پاکستان نرسنگ کونسل کو بھی آگاہ کیا جائے ۔ اس کے علاوہ پاکستان نرسنگ کونسل نے رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ کمیونٹی مڈوائف کو برتھ اسٹیشن پر ضروری اور متعلقہ ادویات استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر