محکمہ اوقاف پنجاب کی صوبہ بھر کے زونل دفاتر کو ہمہ قسم کی وقف اراضی کا علاقائی ریٹ مقرر کرنے کی ہدایت
ملتان ( سپیشل رپورٹر) محکمہ اوقاف پنجاب نے صوبہ بھر کے زونل دفاتر کو تمام قسم کی وقف اراضی کا علاقائی ریٹ مقرر کرنے (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
کی ہدایت کر دی ہے۔ اس سلسلہ میں زونل دفاتر کو ایک پرفارما بھی جاری کیا گیا ہے جس میں سال 2018۔19ء کے لئے وقف اراضی کی تشخیص علاقہ ریٹ کے لئے ضروری معلومات مہیا کی جائیں گی۔ زونل دفاتر کو متعلقہ وقف اراضی کے علاقہ ریٹ کے حوالے سے بھی سفارشات مہیا کرنا ہوں گی۔ علاوہ ازیں محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے تمام زونل دفاتر سے بنجر اور زرعی رقبہ کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔