پانامہ شریف اور انکے حواریوں کا ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہوگی‘ شاہ محمود قریشی

پانامہ شریف اور انکے حواریوں کا ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہوگی‘ شاہ محمود قریشی

ملتان(نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پانامہ شریف اور ان کے کرپٹ حواریوں کو جدہ میں جگہ ملے گی نہ لندن میں بلکہ ان کا ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہوگا اشتہاری وزیر خزانہ بھی بچ نہیں پائیں گے پی ٹی آئی کا مقصد ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کے راستے (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

کی طرف گامزن کرنا ہے جلد نئے پاکستان کا آغاز ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن فیض کالونی پی پی 196 کے پارٹی رہنما رانا عبدالجبار کی رہائشگاہ پر دیئے گئے استقبالیہ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں حاجی رانا فاروق ، شیخ محمد سلیم، حاجی رانا منشاء رانا شہباز ، رانا افضل، رانا شعیب ، سرفراز بھٹہ، سردار افتخار ڈوگر ، سردار قمر ڈوگر، علی خان ، شیخ منور و دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر