کرسمس کے حوالے سے ملتان میں 3 مقامات پر سستابازار قائم کرنیکا فیصلہ

کرسمس کے حوالے سے ملتان میں 3 مقامات پر سستابازار قائم کرنیکا فیصلہ

ملتان ( سپیشل رپورٹر) مسیحی برادری کرسمس کا تہوار 25 دسمبر کو دنیا بھر(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

کی طرح ملتان سمیت پورے ملک میں اپنے جوش و خروش سے منائے گی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرسمس کے سلسلہ میں ملتان کے تین مقامات کیتھولک چرچ کینٹ، جمیل آباد اور گراس منڈی میں سستا بازار آج سے لگایا جائے گا۔ واضح رہے کہ مسیحی برادری کرسمس بازار سے 24 دسمبر تک سستے داموں خریداری کر سکے گی۔ علاوہ ازیں کرسمس کے سلسلہ میں مختلف مقامات پر رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ دریں اثناء کرسمس کے سلسلہ میں گرجا گھروں کو سجایا جا رہا ہے جبکہ رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ٹیبلوز پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر کیک بھی کاٹے جا رہے ہیں۔ میتھوڈسٹ چرچ قاسم بیلہ میں کرسمس کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں آل پاکستان مینارٹی موومنٹ کے چیئرمین بشپ عاشر کامران نے کیک کاٹا۔ اس موقع پر منور جان، پاسٹر سمویئل،منیر سوترا،پاسٹر مشتاق مسیح،اشفاق مسیح، یونس شہباز، آسیہ گل سرفراز خان مسیح ودیگر موجود تھے۔ بشپ عاشر کامران نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برداری پاکستان کی ترقی کیلئے دیگر مذاہب کے لوگوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہے اور خود کو پاکستان میں دیگر ممالک سے زیادہ محفوظ سمجھتی ہے۔ حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے مسیحی افراد کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں لیکن اس سے اقلیتی برادری کو کمزور نہیں کیا جاسکتا بلکہ ہم اور زیادہ شدت کے ساتھ پاک فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ ملکر ان دہشتگردوں کو شکست دیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر