بھارتی فورسز کی ایل او سی پر فائرنگ‘ بزرگ شہری زخمی

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر فائرنگ‘ بزرگ شہری زخمی

مظفر آباد (آئی این پی) بھارتی فوج نے ایک بار پر ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راولاکوٹ کے ہجیرہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں پچاس سالہ شہری زخمی ہوگیا ‘ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ‘ پاک فوج کا منہ توڑ جواب ‘ دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کی سرحدی خلاف ورزی کی گئی ہے ، بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول راولا کوٹ ہجیرہ سیکٹر پر شہری آبادی بلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں پچاس سالہ شہری زخمی ہوگیا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کاسلسلہ جاری ہے جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیاجارہاہے جبکہ زخمی شخص کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آٹھ دسمبر کو بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چڑی کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں دو شہری شہید جبکہ خاتون زخمی ہو گئیں تھی۔

بھارتی فائرنگ

مزید : صفحہ اول