میاں چنوں وارڈ نمبر 3کے الیکشن کا معاملہ‘ وکلاء ہڑتال کے باعث سماعت 8 فروری تک ملتوی

میاں چنوں وارڈ نمبر 3کے الیکشن کا معاملہ‘ وکلاء ہڑتال کے باعث سماعت 8 فروری ...

ملتان(خبر نگار خصوصی) لا ہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے میاچنوں کی یونین کونسل(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

52 کے وارڈ نمبر 3 میں الیکشن کرانے کا معاملہ پروکلاء ہڑتال کی وجہ سے سماعت 8 فروری تک ملتوی کرنیکاحکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں شہری رانا سلیم اختر نے درخواست دائر کی تھی کہ ضلع خانیوال کی یونین کونسل 52 کے وارڈنمبر3میں جنرل کونسلر کی خالی نشست پرالیکشن شیڈول جاری ہونا تھالیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول کااشتہار خفیہ رکھاگیاجس کی وجہ سے کئی امیدوار کاغذات نامزدگی جمع نہیں کراسکے جبکہ اشتہار خفیہ رکھے جانے کی وجہ سے صرف امیدواروں فیض محمد ککھ اور انکے بیٹے خرم شہزاد نیکاغذات جمع کرائے ہیں۔اس لئے دوبارہ شیڈول جاری کرنے کاحکم دیاجائے۔جس پر فاضل عدالت نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیا ہواتھا۔

ملتوی

مزید : ملتان صفحہ آخر