فوڈ اتھارٹی کی کارروائی‘ 3 پوائنٹس سیل

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی‘ 3 پوائنٹس سیل

ملتان ( سپیشل رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، 2 بیکریاں بند کردی (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

گئیں متعدد کو جرمانے لیہ میں واقع العمران سوئیٹس پروڈکشن یونٹ،ابو بکر چوک بہاولنگر میں واقع چٹخارہ ہوٹل اور خان گڑھ مظفر گڑھ میں واقع ملتان سوئیٹس پوائنٹس کوصفائی کے ناقص انتظامات ، سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،نان فوڈ گریڈ کلر استعمال کرنے ،پروسیسنگ ایریا میں مکھیوں کی بہتات ہونے،ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹس نہ ہونے،گندے اور بدبودار ماحول کی وجہ سے سیل کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ سینکڑوں مشہو رفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران متعدد کو صفائی کے ناقص انتظامات ہونے، اشیاء خورنوش کو زمین پر سٹور کرنے، گندے فرش،پروسیسنگ ایریامیں مکھیوں کی بہتات ہونے،حشرات کی روک تھام کے انتظامات نہ ہونے اورحفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پرمجموعی طور پر1,35,500روپے کے جرمانے جبکہ مزید کاروائیوں میں 700ساشے گٹکا،100کلو گرام ناقص اورزائدالمعیاد غذا موقع پر تلف کر دی گئی۔

فوڈ اتھارٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر