ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی خالی اسامیوں پر تحریری امتحانات کاشیڈول جاری

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی خالی اسامیوں پر تحریری امتحانات کاشیڈول ...

ملتان(خبر نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے زیر انتظام ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خالی آسامیوں پر تحریری امتحاناتکاشیڈول جاری کردیا گیا جس کے تحت امتحانات 16 جنوری سے شروع (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

ہوں گے جو 24 جنوری تک جاری رہیں گے۔ تحریری امتحان میں صوبہ بھرسے 2419 امیدوار شرکت کریں گے جن کو رول نمبر سلپس کوریئر سروس کے ذریعے بھیجوا دی گئی ہیں جبکہ امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس اور ای میلز بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔ امتحانات کے حوالے سے انفارمیشن اور رول نمبر سلپس لاہور ہائی کورٹ کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔ امتحانات کے حوالے سے امتحانی مراکز میں ملتان بھی شامل ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر