سٹیٹ لائف کا مشن لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانا ہے‘ شعیب میر

سٹیٹ لائف کا مشن لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانا ہے‘ شعیب میر

ملتان ( سپیشل رپورٹر) چیئر مین سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن پاکستان شعیب میر نے کہا ہے کہ سٹیٹ لائف لاکھوں افراد کی کفالت کر رہا ہے۔اس کا مشن لوگوں کی زندگیوں (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

میں تبدیلی او ر ترقی ہے۔اور یہ بیواوں یتیموں کی دعاوں کی وجہ سے دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے۔ملتان ریجن پہلے بھی بہترین پوزیشن پر تھا اور اب ریجنل چیف محمد داود ناصر اور زونل چیف لیاقت علی شاہد کی قیادت میں مزید ترقی کر رہا ہے۔آج سٹیٹ لائف کا ہر کارکن اور آفیسر خوشحالی کی زندگی گزار رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ریجن میں بہترین پوزیشن لینے والے افراد میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔اس موقع پر ڈویژنل ہیڈ مارکیٹنگ اظہر حسین نے کہا کہ بیمہ پالیسی کرانا بہترین اقدام ہے۔آج کل کے دو ر میں ہر فرد کو بیمہ کروانا چاہیے۔ادارہ ہذااُن سے بہترین تعاون کرے گا۔ریجنل ہیڈ محمدداود ناصر اور زونل ہیڈ نے کہا کہ سٹیٹ لائف کا ہر کارکن محنت کرے انشاء اللہ ملتان ریجن نمبر1ہوگا۔تقریب سے آغا سہیل،مرزا ناصر بیگ عبدالرحمان صدیقی ،اور دیگر نے بھی خطاب کیا آخر میں بہترین پوزیشن لینے والے افراد کو ہار پہنائے گئے اور مبارکباد دی گئی۔

شعیب میر

مزید : ملتان صفحہ آخر