عام آدمی کے پارلیمنت جانے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا:خورشید شاہ

عام آدمی کے پارلیمنت جانے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا:خورشید شاہ

رپورٹ )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور اپوزیشن لیڈرسید خورشیداحمد شاہ نے کہا ہے کہ عام آدمی کے پارلیمنٹ میں جانے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کسانوں اور مزدوروں کی بات کی ہے۔جمعرات کو سکھر کی تحصیل پنوں عاقل میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سیدخورشید شاہ نے کہاکہ عام آدمی کے پارلیمنٹ میں جانے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ حکمرانوں کو عوام کی طاقت کو تسلیم کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں ان کی بات کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی خاطر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے بچوں کی قربانی دی، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے جان و مال قربان کردیا۔پیپلز پارٹی نے کسانوں اور مزدوروں کی بات کی۔سید خورشید شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی آنے والی نسلوں اور پاکستان کی ضمانت ہے۔ اس دھرتی کے لیے ہم نے اپنا خون دیا ہے۔ اس دھرتی کے لیے کوڑے کھائے، جیلیں کاٹی ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو انسانیت کے لیے لڑے۔ پاکستان کے لیے سب کو سوچنا چاہیئے۔انہوں نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا، بھٹو کی مثال ہے انہوں نے کبھی نہیں کہا مجھے کیوں پھانسی دی۔ نواز شریف کہتے ہیں اگلے وزیر اعظم شہباز شریف ہوں گے، شہباز شریف ہوں گے یا بلاول بھٹو فیصلہ عوام فیصلہ کریں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول