اپنی بقاء کیلئے اندرونی دشمن کو شکست دینا ہوگی :عمران خان

اپنی بقاء کیلئے اندرونی دشمن کو شکست دینا ہوگی :عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن،آئی این پی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اپنی بقاء کے لئے اندرونی دشمن کو بھی شکست دینا ہوگی‘ پاکستان بیرونی دشمنوں سے نمٹ لے گا۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نوجوانوں کو خطرناک منافقوں سے باخبر رہنا چاہئے۔ پاکستان بیرونی دشمنوں سے نمٹ لے گا۔ اپنی بقاء کے ئے اندرونی دشمن کو بھی شکست دینا ہوگی جبکہ چیئرمین تحریک انصاف نے سندھ کے پارٹی رہنما علی زیدی کو ٹیلیفون کرکے سندھ میں شوگر مافیا کے خلاف پوری قوت سے کسانوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے علی زیدی سے ٹیلیفون رابطہ کرکے انہیں سندھ میں شوگر مافیا کے خلاف پوری قوت سے کسانوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد علی زیدی نے سندھ چیمبر آف اگریکلچر کے صدر قبول محمد کھٹیاں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے سرکاری نرخوں پر گنے کی شوگر ملوں کو فروخت کے مطالبے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ زرداری سندھ میں شوگر مافیا کے سرغنہ ہیں،زرداری سندھ حکومت کی جانب سے گنے کے سرکاری نرخوں کی ادائیگی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،سندھ حکومت 182 روپے فی من گنے کے نرخ مقرر کر چکی ہے، سندھ کے محنت کش کسانوں کو130 روپے فی من پر گنے کی فروخت پر مجبور کرنا شرمناک ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف آصف زرداری اور شوگر مافیا کوسندھ کے کسانوں کے استحصال کی اجازت ہر گز نہیں دے گی،سندھ حکومت زرداری کی ہوس کی آبیاری کی بجائے کسان کے مفاد کا تحفظ کرے،گنے کے کاشتکاروں کو 182 روپے فی من سے کم ادایئگی کی گئی تو کسانوں کے ساتھ مل کر بھرپور مزاحمت کریں گے،سندھ حکومت اورزرداری مافیاکے گٹھ جوڑ کے خلاف سڑکوں پر ہوں گے۔سندھ چیمبر آف اگریکلچر کے صدر قبول محمد کھٹیاں نے کسانوں کے ساتھ کھڑے ہونے اور بھرپور حمایت پر عمران خان اور انکی جماعت کا شکریہ ادا کیا۔