نوشہرہ میں شخص نے اپنے 3بیٹوں سمیت دریا میں چھلانگ لگا دی

نوشہرہ میں شخص نے اپنے 3بیٹوں سمیت دریا میں چھلانگ لگا دی

نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ ماں کی طرف بچوں کی بہتر دیکھ بھال نہ ہونے پر باپ نے تین کم سن بیٹوں سمیت دریائے کابل میں چھلانک لگا دی باپ کو زندہ اور تین سالہ بچے کو مردہ حالت میں نکال دیاگیا جبکہ دو بچوں کی تلاش جاری ہیں واقعات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ بدرشی محلہ عیسیٰ خیل کے رہائشی عالمگیر ولد رحمان نے ماں کی طرف سے اپنے بچوں کی بہتر دیکھ بھال تعلیم وتربیت نہ ہونے پر نوشہرہ ریلوے پل (سرپل)سے اپنے تین کم سن بیٹوں سمیت دریائے کابل میں چھلانگ لگا دی موقع پر موجود ملاحوں جن میں ارشد اور الیاس شامل تھے نے اقدام خودکشی کرنے والے عالمگیر ولد رحمان کو زندہ جبکہ ان کے تین سالہ بیٹے جو جاں بحق ہوچکاتھا کو نکالا جبکہ ان کے دو بیٹوں کی تلاش ابھی جاری ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول