دوست ممالک سے پارلیمانی سطح پر امضبوط اور مستحکم تعلقات کے خواہاں ہیں:ایاز صادق

دوست ممالک سے پارلیمانی سطح پر امضبوط اور مستحکم تعلقات کے خواہاں ہیں:ایاز ...

اسلام آباد (آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دوست ملکوں سے پارلیمانی سطح پر مضبوط اور مستحکم تعلقات کے خواہاں ہیں‘ علاقائی ترقی سمیت دیگر اہم شعبوں میں اومان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں‘ اومان کے سفیرالشیخ محمدعمر احمدالمرہون نے کہا کہ اومان پاکستان کے ساتھ پارلیمانی روابط کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ اومان کے سفیرالشیخ محمدعمر احمدالمرہون نے گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی ۔ملاقات میں پاکستان اور اومان کے مابین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان برادر اسلامی ملک اومان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان تمام دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو پارلیمانی سطح پر مضبوط اور مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔علاقائی ترقی سمیت دیگر اہم شعبوں میں پاکستان اومان کے ساتھ تعاؤن کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ اس موقع پر اومان کے سفیر نے کہا کہ اومان پاکستان کے سا تھ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اومان پاکستان کے ساتھ پارلیمانی روابط کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

ایاز صادق

مزید : کراچی صفحہ اول