وزیر اعلیٰ سے صوبائی سیکرٹری مواصلات وتعمیرات کی الوداعی ملاقات

وزیر اعلیٰ سے صوبائی سیکرٹری مواصلات وتعمیرات کی الوداعی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات انجینئر محمد آصف خان نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں الوداعی ملاقات کی جو اس مہینے کی 24تاریخ کو ملازمت سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات سید شہاب علی شاہ اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر اعلیٰ نے مواصلات جیسے اہم شعبے کے معاملات انتہائی خوش اسلوبی سے چلانے پر انجینئر محمد آصف خان کی تعریف کی اور ان کی خدمات کو دوسروں کیلئے بھی مثالی قرار دیا۔پرویز خٹک نے چیف انجینئر فاٹا، چیف انجینئر ایسٹ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر جائیکہ کی حیثیت سے بھی محکمے میں ان کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ محکمے کے افسران کے ساتھ ساتھ نوجوان انجینئرز کیلئے بھی رول ماڈل کا کردار ادا کریں گے اور انکی رہنمائی جاری رکھیں گے۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے بھی سبکدوش ہونے والے سیکرٹری مواصلات کو انکی عمدہ خدمات اور خداداد صلاحیتوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹیم ورک کے ساتھ محکمے کے امور چلائے جس پر انہیں بھی فخر ہے۔