پر امن پاکستان خوشحالی کی سمت گامزن ہے :گونر سندھ
کراچی/مانچسٹر(این این آئی)گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنے دور ہ مانچسٹر میں پاک برطانیہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب میں پاک برطانیہ سرمایہ کار، صنعت کار ، تاجر اور مختلف شعبوں کے نمایاں افراد سمیت مانچسٹر میں مقیم پاکستانی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب میں مانچسٹر میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل نے گورنر سندھ کے دورہ برطانیہ سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا جسے شرکاء نے بہت پسند کرتے ہوئے اپنے تاثرات میں بتایا کہ آج کا پاکستان پر امن ،خوشحالی کی سمت گامزن اور سرمایہ کاری کے لحاظ سے پر کشش اور بے پنا ہ استعدا کا حامل ہے ۔ گورنر سندھ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں امن و امان کے قیام اور توانائی بحران کے خاتمہ کے بعد سرمایہ کاری ، نئی صنعتوں کے قیام ، تجارتی سرگرمیوں ، معاشی، ثقافتی ، سماجی اور دیگر سرگرمیوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ، بدقسمتی سے دنیا بھر میں حقیقت کے برعکس منفی تاثر اب بھی قائم ہے جسے زائل کرنے کے لئے دنیا کے مختلف ممالک میں روڈ شوز منعقد کئے جا رہے ہیں جہاں پر سرمایہ کاروں ، صنعت کاروں ، تاجروں اور معاشی سرگرمیوں سے وابستہ افراد کو پاکستان کے اصل حقائق سے آگاہ کیا جا رہا ہے ،دورہ برطانیہسے قبل امریکہ ، دبئی اور دوہامیں منعقدہ روڈ شوز میں بھی معاشی سرگرمیوں سے وابستہ افراد کو جب پاکستان کے اصل حقائق بتائے گئے تو انہوں نے اپنی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درست معلومات سے آگاہی نہ ہونے کے باعث ہی وہ سرمایہ کار ی کے لحاظ سے پر کشش اہمیت کے حامل پاکستان میں منافع بخش سرمایہ کاری سے محروم رہے ہیں
گورنر سندھ