پرا میڈیکس کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے :مظفر سید ایڈوکیٹ

پرا میڈیکس کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے :مظفر سید ...

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) خیبرپختونخواکے وزیرخزانہ مظفرسیدایڈوکیٹ نے کہاہے کہ پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کودرپیش مسائل کوبہترطریقے سے حل کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے کیونکہ پیرامیڈیکس محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے ۔ان خیالات کااظہارمظفرسیدایڈوکیٹ نے گزشتہ روز اپنے رہائش گاہ واقع تالاش میں پیرامیڈیکس کے نمائندہ وفدسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا وفدمیں پیرامیڈیکس کے چئیرمین خواجہ عبدالقیوم ،مالاکنڈڈویژن کے صدر سعادت خان ،اوربٹ خیلہ ہستپال کے صدرمحمدیونس خان شامل تھے ۔اس موقع پروفدنے صوبائی وزیرخزانہ کواپنے برادری کودرپیش مسائل اپ گریڈیشن اورری سٹریکچرنگ اوردوسرے مسائل اورمطالبات سے اگاہ کیا ۔اانہوں نے وفدکویقین دلایاکہ صوبائی حکومت پیرامیدیکس کے مسائل کوحل کرنے میں سنجیدہ ہے اوربہت جلد صوبائی پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات کرکے ان کے تمام مسائل کوحل کرنے میں اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول