خانقاہ فریدیہ کا سالانہ دوروزہ روحانی اجتماع 23 دسمبر کو مردان میں شروع ہوگا
نوشہرہ(بیورورپورٹ) خانقاہ فریدیہ کا سالانہ دوروزہ روحانی اجتماع 23 دسمبر کو مردان میں شروع ہوگا اجتماع میں ملک بھر سے ممتاز مذہبی شخصیات اور مرید شریک ہوں گے 24 دسمبر کو پیرکامل صدیق احمدالقریشی الہاشمی اختتامی دعا فرمائیں گے تفصیلات کے مطابق مفتی اعظم پاکستان محدث کبیر حضرت مولانا مفتی محمود فرید صاحب، نوراللہ مرقدۃ کے خلیفہ حضرت اقدس مولانا پیرصدیق احمد صاحب کے خانقاہ فریدیہ میں سالانہ دو روزہ روحانی تربیتی اجتماع 23, 24 دسمبر بروز ہفتہ اتوار کو محبت آباد مردان میں منعقد ہوگا اجتماع میں ملک بھر سے حضرت کے ہزاروں مریدوں سمیت ممتاز علماء کرام اور شیوخ شریک ہوں گے اجتماع 23 دسمبر کو 10 بجے شروع ہوگا اجتماع میں ملک بھر سے آئے ہوئے ممتاز علماء کرام تصوف ایمان وعمل ومضبوطی اور اس پر فتن دور میں ایمان کی اصلاح کے حوالے سے حطابات فرمائیں گے اجتماع میں مراقبہ اور ذکر کے مجالس بھی ہوں گے اجتماع کے دوسرے روز 24 دسمبر کو بعد نماز ظہرپیر کامل حضرت مولانا سید صدیق احمدصاحب اختتامی دعافرمائیں گے۔
B