ملاکنڈ انتظامیہ سٹون کرشنگ پلانٹس ،مضر صحت پاپڑ فیکٹریوں کیخلاف حرکت میں آگئی

ملاکنڈ انتظامیہ سٹون کرشنگ پلانٹس ،مضر صحت پاپڑ فیکٹریوں کیخلاف حرکت میں ...

بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ)ملاکنڈ انتظامیہ تجاوزات غیر قانو نی سٹون کرشنگ پلانٹس مضر صحت پاپڑ فیکٹریوں اور نان رجسٹرڈ پٹرول پمپس کے خلاف حرکت میں آگئی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث متعدد افراد کو جیل بھیج دیا گیاجبکہ بڑی مقدار میں سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے گرینڈ آپریشن کلین اپ کے بارے سب ڈویژنل مجسٹریٹ خرم پرویز نے اپنی میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ٹی ایم اے اہلکاروں کے ہمراہ بٹ خیلہ بازار کے اچانک معائنے کے دواران درجنوں دکانوں تجارتی مراکز اور مارکیٹوں کے باہر پڑے سامان کو قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ بٹ خیلہ پلئی خار اور تھانہ وغیرہ میں قائم مین شاہراہ پر رہائشی وکاروباری پبلک مقامات میں قائم تیس کے قریب سٹون کرشنگ پلانٹس بند ہونے کے باوجود چوری چھپے چلانے والے مالکان نعیم بادشاہ ولد فیض اللہ محمد عیسی ولد یحییٰ بادشاہ گل فرازولد عبدالرحمن اکبر حسین دلد شیرزمان اور سید صدام حسین کے خلاف ذیر دفعہ56مائن اینڈ منرل ایکٹ کے تحت مقد مہ گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ہے انھوں نے کہاکہ شہریوں کی شکایات کے پیش نظر پوری سب ڈویژ ن میں غیر معیاری اور مضر صحت پاپٹر اور چپس کی فیکٹریوں کو دفعہ144کے تحت بند کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ بٹ خیلہ تھانہ خار ڈھیری وغیرہ میں قائم این ایچ اے سی اینڈ ڈبلیو اور ایریگیشن اور ضلعی انتظامیہ کی این او سی اور متعلقہ آئیل کمپنیوں کی رجسٹریشن کے بغیر چلنے والے پٹرول پمپ مالکان کو سات دونوں کے اندر اندر اپنے تمام قانونی تقاضے پورے کر نے کی سختی سے ہدایت کی گئی اس کے علاوہ ماربل فیکٹریوں کو بھی آلودگی کے کنٹرول کی ہدایت کی گئی انھوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف جاری آپریشن میں ہمارتی بھرپور مدد کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر