بٹ خیلہ،دو بچوں کی ماں گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی

بٹ خیلہ،دو بچوں کی ماں گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی

بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ )بٹ خیلہ کے محلہ مدے خیل میں دوبچوں کی ماں اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی جس کے سر میں گولی لگی ہے لیویز فورس نے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم لواحقین کی جانب سے تاحال کسی پر دعویداری نہیں کی گئی واقعے کے مطابق محمد شکیل کی 22سال اہلیہ جو کہ دو بچوں کی ماں ہے گذشتہ روزسر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی لاش کو لواحقین نے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں پر ڈیو ٹی ڈاکٹر نے اس کی موت کا سبب کان کے قریب گولی لگنے اور دوسری جانب سے باہر آنا بتائی تاہم آخری اطلاع تک مقامی لیویز پوسٹ واقعے کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لے رہی ہے تاکہ مذید قانو نی کاروائی کی جا سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر