میانمار، اکتوبر میں مسلمانوں کے 40 گاؤں جلا ئے گئے، ہیومن رائٹس واچ

میانمار، اکتوبر میں مسلمانوں کے 40 گاؤں جلا ئے گئے، ہیومن رائٹس واچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(آئی این پی )میانمار میں رواں سال اکتوبر میں مسلمانوں کے 40 گاؤں جلا کر تباہ کردیئے گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے میانمار کے صوبے رخائن کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں سال اگست سے مسلمانوں کے 300سے زائد گا ؤں تباہ و برباد کئے گئے ہیں۔ اس سے قبل ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم نے بھی سروے رپورٹ شائع کی تھی جس کے مطابق اسی سال اگست میں چھ ہزار سات سو مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔گزشتہ روز میانمار حکومت نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی مندوب یانگی لی کی رخائن میں آمد پر پابندی لگادی تھی۔ اقوام متحدہ کی مندوب کو جنوری میں رخائن میں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ظلم وزیادتی کی تحقیقات کرنا تھی۔
میانمار