سی پیک منصوبہ ناکام بنانے کیلئے امریکہ مختلف حربے استعمال کر رہا ہے :سینیٹر عطائ ا لرحمان

سی پیک منصوبہ ناکام بنانے کیلئے امریکہ مختلف حربے استعمال کر رہا ہے :سینیٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند ایجنسی(نمائندہ پاکستان)ملک کی ترقی کیلئے سی پیک منصوبہ کو ناکام بنانے کیلئے امریکہ مختلف حربے استعمال کررہاہے۔ دہشت گردی کے نام پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو تنگ کرنے کی امریکی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔آئین سے ختم نبوتؐ کی شق ختم کرنے کی کوشش جے یو آئی (ف) نے ناکام بنائی فاٹا کی مستقبل کا فیصلہ قبائلی عوام کی رائے کے مطابق کی جائے ان خیالات کا اظہار جے یو آئی (ف) خیبر پختونخواکے نائب امیر سنیٹر مولانا عطاء الرحمان،مہمند ایجنسی کے امیر مولانا محمد عارف حقانی ،جے یو آئی (ف) فاٹا کے نائب امیر سابق ایم این اے مولانا محمد صادق ، مفتی گوہر علی جنرل سیکرٹری ضلع چارسدہ اورمفتی اقبال شاہ و دیگر نے لوئر مہمند تحصیل بڑانگ غار علاقہ نوے کلے میں اتمان خیل قبیلے کے سرکردہ رہنماء سابق امیدوار و یجنسی کونسلر ملک بدری زمان اتمان خیل سمیت پچاس کے قریب قبائلی عمائدین اور مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہونے ہوالے عہدیداروں کے جمعیت علماء اسلام (ف) میں شمولیت کے موقع پر ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔مقریرین نے کہاکہ کہ فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ قبائلی عوام کی رائے کے مطابق کی جائے۔قبائل پر طاقت کا فیصلہ مسلط نہ کیا جائے۔الگ صوبے کا مطالبہ یہاں کے عوام کا جمہوری حق ہے اور صرف قرارداروں پر فاٹاکو صوبہ میں ضم نہ کیاجائے۔ قبائل نے ملک کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ۔جمعیت نے خواتین کے تحفظ کے نام فحاشی پھیلانے اور آئین سے ختم نبوت کا شق ختم کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ دینی مدارس کی تحفظ جمعیت علماء اسلام نے کی ہے۔نوجوانوں کو گمراہ کرنے کیلئے سیاسی جماعتیں مختلف حربے استعمال کرتے ہے مگر جمعت نوجوان نسل کی کامیابی بہترتربیت کرتے ہیں۔دنیابھر میں امریکہ مسلمانوں پر دہشت گردی کا الزام لگاکر تنگ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔عراق ،لیبیا،ایران،افغانستان کے بعد اب فلسطین کے مسلمانوں کو تنگ کرنے کی امریکی سازش کھلی دہشتگردی ہے۔جمعیت علماء اسلام (ف) پارلمنٹ غیر شرعی بل پاس کرنے کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔اور اس قسم کے سازش کو ناکام بنادینگے۔30دسمبر کو فاٹاکے لاکھوں عوام اسلام آبادمیں اپنے قوت کا مظاہر کرکے انضمام کی بجائے الگ صوبہ حاصل کرنے کیلئے ریفرنڈم کیلئے بھر پور احتجاج کرینگے۔ اس موقع پر ملک بدری زمان اتمان خیل نے مہمان خصوصی کو روایتی لنگی پہنائی۔