بٹ خیلہ ،ملاکنڈ انتظامیہ کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن ،3 گرفتار

بٹ خیلہ ،ملاکنڈ انتظامیہ کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن ،3 گرفتار

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) مالاکنڈانتظامیہ تھانہ درگئی کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن سینکڑوں گرام منشیات برامد کرکے ملزمان کوگرفتارکرلیاعوامی حلقوں کاپوسٹ کمانڈرصوبیدارسمیع باچا کوخراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈلیویز فورس تھانہ درگئی کے پوسٹ کمانڈر صوبیدارسمیع باچا نے علاقے سے ہرقسم منشیات فروشی کے خاتمے کیلئے ڈپٹی کمشنرسلمان لودہی کے خصوصی ہدایت پرکریک ڈاؤں شروع کردی ہے مختلف کار وائیوں میں ملزمان سلمان بلال ولدظہورآحمدسکنہ درگئی قدم خیلہ سے 2090گرام چرس رحمت اللہ ولدمجیب ا للہ ساکن سخاکوٹ اوررحیم دادخان ولدخیرمحمدساکن درگئی سے 38لیٹرشراب برامد کرکے گرفتارکرلیا ہے دریں اثناء صوبیدارسمیع اللہ باچانے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ علاقے سے ہرقسم جرائم کاخاتمہ میرامشن ہے جرائم پیشہ عناصر راہ راست پراجائیں ورنہ برے انجام سے بچ نہیں سکیں گے انہوں نے کہاکہ جب تک ہم نے علاقے سے جرائم کاخاتمہ نہیں کیاگیاہے اس وقت تک ہم چھین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر