پولیس ایکٹ ضلعی پبلک سیفٹی کمیشن عوام اور پولیس کے درمیان پل کا کردار ادا کررہا ہے
چارسدہ (بیورو رپورٹ )پبلک سیفٹی کمیشن عوام اور پولیس کے درمیان بہتر رابطہ کار قائم کراکے ماڈل پولیسنگ کیلئے راہ ہموار کریں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او چارسدہ ظہور آفریدی نے ضلعی پبلک سیفٹی کمیشن ممبران کے ساتھ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کی ہے ۔ اس موقع پر چےئرمین پبلک سیفٹی کمیشن ضلع چارسدہ حاجی ظفر خان ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز علامہ اقبال خان اورڈ ی ایس پی لیگل محمد اعجاز خان بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈی پی او چارسدہ ظہور آفریدی نے کہا کہ پبلک سیفٹی کمیشن عوام اور پولیس کے درمیان بہتر رابطہ کار قائم کراکے ماڈل پولیسنگ کیلئے راہ ہموار کریں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ 2017 ضلعی پبلک سیفٹی کمیشن عوام اور پولیس کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہی ہے پولیس عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کا کردار ادا کررہی ہے اور ضلعی پبلک سیفٹی کمیشن عوام کو پولیس کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پبلک سیفٹی کمیشن نچلے سطح پر ہر قسم مسائل و شکایات باآسانی اور بغیر قانونی پیچیدگی سے حل ہورہے ہیں۔