صوابی ،گجو خان میڈیکل کالج کے اساتذہ کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

صوابی ،گجو خان میڈیکل کالج کے اساتذہ کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

صوابی ( بیورورپورٹ ) گجو خان میڈیکل کالج کے ٹیچرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہا ،ٹیچرز اور ڈاکٹرز نے مشترکہ طور پر کلاسز اور باچاخان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور میں اوپی ڈی اور او ٹی کا مکمل بائیکاٹ کیا ،اس موقع پر طلباء اور ڈاکٹروں نے ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی ،ریلی سے ڈاکٹر امجد محبوب، ڈاکٹر عالمگیر ،ڈاکٹر ابرار ،ڈاکٹر سجادالرحمن اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر صوبے کے دیگر ڈاکٹروں کی طرح ہمیں بھی ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس اور مراعاتی پیکج دیا جائے جن کا انہوں نے تعیناتی کے وقت وعدہ کیا تھا ،انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ صوبائی وزیرصحت شہرام ترکئی اور سپیکر اسدقیصر کا تعلق بھی اسی ضلع سے ہیں لیکن اب تک دونوں نے کسی قسم کا کوئی رابطہ یا مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ،انہوں نے کہا کہ جب تک صوبائی حکومت گجو خان میڈیکل کالج کو پی ایم ڈی سی سے رجسٹرڈ اور دیگر مطالبات حل کریں بصورت دیگر ہمارا احتجاج غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر