یوم مہاجر ثقافت منانے کی اجازت دی جائے:ڈاکٹر سلیم حیدر

یوم مہاجر ثقافت منانے کی اجازت دی جائے:ڈاکٹر سلیم حیدر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر کہا ہے کہ سندھ کی متعصب صوبائی حکومت ، بیوروکریسی اور پولیس مہاجر کلچر ڈے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ختم کرے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی ایسٹ عرفان شیخ یوم مہاجر ثقافت کیخلاف صوبائی حکمرانوں کی سازش میں شریک ہیں۔ مہاجروں کیخلاف پولیس اور بیوروکریسی کو متعصب وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور سندھی نسل پرست پیپلزپارٹی کی آشیرباد حاصل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائداعظم کے مزار پر علیحدگی پسند عناصر 14اگست کو ’’پاکستان نہ کھپے ریلی ‘‘ نکال چکے ہیں جہاں پاکستانی پرچم کو قدموں تلے روندا گیا اور اجتماعی طورپر پیشاب کیا گیا۔ اس پر آج تک صوبائی حکومت اور انتظامیہ نے آج تک کوئی مقدمہ قائم نہیں کیا۔ جبکہ ہماری جانب سے قائداعظم محمد علی جناح کی تقریب منانے اور ثقافتی پروگرام کی اجازت تک نہیں دی جارہی ہے۔ اسی باغِ قائداعظم میں یہی ملک دشمن سندھی بیوروکریسی اور حکومت 25 دسمبر کو تحریک انصاف کے جلسے کی اجازت دے چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ آئندہ 24گھنٹے میں یوم مہاجر ثقافت منانے کی ہماری درخواست پر اجازت نہیں دی گئی تو ہم بھرپور احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہوں گے۔ جس کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت اور نسل پرست بیوروکریسی پر عائد ہوگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر