سینیٹ قائمہ کمیٹی خارجہ امور کو آج امریکی وزیر دفاع کے حالیہ دورہ پاکستان پر بریفنگ دی جائیگی

سینیٹ قائمہ کمیٹی خارجہ امور کو آج امریکی وزیر دفاع کے حالیہ دورہ پاکستان پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو آج امریکی وزیر دفاع کے حالیہ دورہ پاکستان پر بریفنگ دی جائیگی کمیٹی نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے ویزہ سروس سہولت کی خلاف ضابطہ بڈنگ کا بھی نوٹس لیا ہے اور اس پر رپورٹ طلب کر لی گئی ہے کمیٹی کا اجلاس آج پارلیمانی خدمات کے سنٹر میں ہو گا سیکریٹری خارجہ کو امریکی وزیر دفاع کے حالیہ دورہ پاکستان پر بریفنگ کی ہدایت کی گئی ہے اسی طرح کمیٹی نے بیرون ملک جامعات میں پاکستانی چیئرز کی خالی آسامیوں کے بارے میں بھی رپورٹ مانگی ہے کہ ان آسامیوں کو پُر کیوں نہیں کیا جا سکا اسی طرح لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے ویزہ سہولت سروس کی خلاف ضابطہ بڈنگ کے معاملے کا بھی کمیٹی میں جائزہ لیا جائے گا۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی