ضلعی حکومت نے 7نکاتی ’’کوہاٹ دوست مہم ‘‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا

ضلعی حکومت نے 7نکاتی ’’کوہاٹ دوست مہم ‘‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا

پشاور( سٹاف رپورٹر)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا آفس کے پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمزیونٹ نے صوبے کے کمشنروں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی خواہش ہے کہ تمام اضلاع میں کوہاٹ کے ضلعی حکومت اور انتظامیہ کی متعارف کردہ "کوہاٹ دوست مہم" ماڈل کو مکمل یا اس کے کچھ موزوں نکات کومتعارف کیا جائے۔واضح رہے کہ ضلعی حکومت نے7نکاتی" کوہاٹ دوست مہم "کا باقاعدہ آغاز کردیاہے جس کے تحت مقامی حکومتوں کے باہمی تعاون سے ویلج و نیبرہوڈ کونسل کی سطح پر صفائی ستھرائی ، ہوائی فائرنگ سے اجتناب، خالص دودھ اور ملاوٹ سے پاک اشیائے خوردونوش کی فراہمی، پرائس چیکنگ، مصالحتی کمیٹیوں کی فعالیت اور خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے گی۔ کوہاٹ دوست مہم کے تمام نکات لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے عین مطابق ہیں اور ان پر مکمل عملدرآمد سے عام آدمی بلدیاتی نظام کے ثمرات سے مستفید ہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر