کراچی،ملیر ندی سے بچے کی لاش برآمد،اسپتال منتقل
کراچی(کرائم رپورٹر )کراچی کی ملیر ندی سے بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے، لاش کوشناخت کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیوذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح ملیر ندی سے ایک بچے کی لاش ملی ہے،جسے فوری طورپر ریسکیو عملے نے جناح اسپتال منتقل کردیا ہے ، ریسکیو ذرائع کے مطابق کہ لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔