یونیورسٹی آف گجرات طالب علموں کیلئے نعمت سے کم نہیں،رفیق رجوانہ

یونیورسٹی آف گجرات طالب علموں کیلئے نعمت سے کم نہیں،رفیق رجوانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گجرات(بیورورپورٹ)گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ باصلاحیت نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، ملک کی ترقی کے لئے احتساب کا مطالبہ کرنے کیساتھ خود احتسابی کو بھی فروغ دینا ہوگا، ملک کے بارے میں منفی پروپیگنڈہ کی بجائے اسکی مثبت پہلوؤں پر بھی توجہ دی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف گجرات کے چھٹے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر 76طلباوطالبات کوبہترتعلیمی کارکردگی پر گولڈ میڈلزسے نوازاگیا جبکہ تعلیمی سیشن 2016کے3600طلباء وطالبات کواسناد سے نوازا گیا۔ صاد قین بلاک، فیکلٹی کیلئے رہائشگاہوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھا، وائس چانسلر ڈاکٹر ضیا القیوم نے مہمان خصوصی کو سپاسنامہ پیش کیا ، فیڈرل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر اکرام، باغ یونیورسٹی کے وائس چانسلر حلیم خان، یونیورسٹی آف سرگودھا کے وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد، ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا، ڈی پی اوجہانزیب نذیر خان، ایم پی ایز حاجی عمران ظفر، پروفیسر ڈاکٹر زاہد، ڈاکٹر ارشد، شیخ عبدالرشید معززین شہر اور بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات اور والدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔گورنرپنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ نے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء وطالبات اوران کے والدین کو دلی مبارکباد دی اوران کے لئے نیک تمناؤں کااظہارکیا۔گورنرپنجاب نے کہاکہ یونیورسٹی آف گجرات اس علاقہ کے لوگوں کیلئے نعمت سے کم نہیں اپنے قیام سے اب تک اس ادارے سے ہزاروں طلبا وطالبات نے اعلی تعلیم مکمل کی ہے۔ تعلیم کے ساتھ تربیت ناگزیرہے جامعات تحقیقاتی بنیادوں پراستوارتعلیم کو فروغ دیں انہوں نے طلباوطالبات سے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں جنہیں اعلی تعلیم حاصل کرنے کاموقع ملا ان کی ذمہ داری ہے کہ ایسے لوگ جواس سطح پرتعلیم حاصل نہیں کرسکتے انہیں اپنے ساتھ لے کرچلیں ۔ ڈاکٹرضیاالقیوم نے بتایاکہ یونیورسٹی آف گجرات مرکزی کیمپس کے ساتھ چارسٹی کیمپس لاہور‘راولپنڈی ‘نارووال اورسیالکوٹ میں سب کیمپسزکے ذریعے نئی نسل کو تعلیم وتدریس میں مصروف ہے جہاں سائنسی مینجمنٹ وایڈمنسٹریشن ‘سوشل سائنسز‘انجینئرنگ ‘کمپیوٹرٹیکنالوجی‘آرٹ اینڈ ڈیزائن‘لااینڈ میڈیکل کی تعلیم دی جارہی ہے ۔دریں اثناجامعہ گجرات کے چھٹے جلسہ عطائے اسناد کا انعقاد کل حافظ حیات کیمپس گجرات میں ہوا ، تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب و چانسلر جامعہ گجرات ملک محمد رفیق رجوانہ تھے انکی جامعہ گجرات آمد پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اساتذہ اور انتظامیہ کے سینئر اراکین کے ہمراہ ان کاپرتپاک استقبال کیاگورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے جامعہ گجرات میں حال ہی میں اساتذہ کے لیے تعمیر ہونے والے12اپارٹمنٹس کا افتتاح کیا اور مزید12اپارٹمنٹس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھاا۔ بعد ازاں گورنر پنجاب نے صادقین بلاک کا افتتاح کیا اور وہاں پر SADAکے طالب علموں کی جانب سے بنائی گئی تصاویر اور دیگر فن پاروں کا معائنہ کرتے ہوئے طلبہ کی تخلیقی کاوشوں کو سراہا۔ گورنر پنجاب کے VCسیکرٹریٹ پہنچنے پر وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے انہیں جامعہ گجرات میں جاری مختلف علمی و تعمیری سرگرمیوں کے متعلق مختصر بریفنگ دی اور فارغ التحصیل طلبہ سے حلف بھی لیا گیا اور بہترین تعلیمی کارکردگی دکھانے والے طلبا و طالبات میں گولڈ میڈل تقسیم کیے گئے۔
جامعہ گجرات