نواز اور نیازی دونوں کے حامی عدلیہ کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں،سعید غنی

نواز اور نیازی دونوں کے حامی عدلیہ کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں،سعید غنی

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ نواز اور نیازی دونوں کے حامی عدلیہ کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں۔ نواز شریف اور ان کے حامی عدلیہ پر تنقید کرتے ہیں جبکہ نیازی اور ان کے حامی عدلیہ کی آڑ میں سیاسی دکان داری چمکانا چاہتے ہیں۔ نواز شریف کے اس بیان کہ آئندہ وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل کا وزیراعظم بننا قیامت کی نشانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے کرپشن کو محنت سمجھ رکھا ہے اور وہ کرپشن کی کمائی کو محنت کی کمائی قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حدیبیہ اور بنی گالا محل نے قوم کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ جمائما کا قرض اور قطری کا خط ایک ہی کہانی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ایک عام سے فلیٹ سے پرکشش کیسے بن سکتا ہے جبکہ عمران نیازی کا کوئی ذریعہ آمدنی بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حنیف عباسی عدالتی فیصلہ لندن کی عدالت میں لے کر گیا تو جمائما کا کیا بنے گا۔

سعید غنی

مزید : پشاورصفحہ آخر