صوبے میں کرپشن ،لوٹ مار ،قربا پروری اور بد عنوانی عروج پر ہے :لیاقت شباب

صوبے میں کرپشن ،لوٹ مار ،قربا پروری اور بد عنوانی عروج پر ہے :لیاقت شباب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی پشاور ڈویژن کے صدر اور سابق وزیر لیاقت شباب نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی واحد سب سے بڑی پارٹی ہے جنہوں نے ہمیشہ اپنے دور حکومت میں عوام کی خدمت کی ہے موجودہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے کرپشن لوٹ مار اقرباء پروری اور بدعنوانی عروج پر ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں تمام سرکاری ادارے مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں کیونکہ سرکاری افسروں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے کیونکہ موجودہ صوبائی حکومت نے سرکاری افسروں کے ساتھ انتہائی خراب رویہ اختیار کررکھا ہے جس سے عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں موجودہ صوبائی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں جس کی وجہ ناظمین اور کونسلران بھی سراپا احتجاج ہیں کیونکہ ان کے مسائل بھی حل نہیں ہورہے ہیں اور فنڈز اپنے چہیتوں میں تقسیم کررہے ہیں ان خیالات کااظہارا نہوں نے نوشہرہ کینٹ میں پیپلزپارٹی نوشہرہ کینٹ کی تنظیم کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا استقبالیہ سے ضلع نوشہرہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سعیداللہ، نوشہرہ کینٹ کے صدر شاہ زیب، جنرل سیکرٹری وحید جان اور عمران احمد نے خطاب کیا لیاقت شباب نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحدسیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی اور دور میں ملک کے غریب عوام کے مسائل کم کرنے کیلئے مراعات کا اعلان کیا آج بھی بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت لاکھوں غریب خواتین مالی امداد حاصل کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے آنے والا دور غریب عوام کا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے کیونکہ موجودہ صوبائی حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں مزید اضافہ کردیا ہے عمران خان جو ستر سالہ بوڑھا ہے جس منہ سے نوجوانوں کی قیادت کا دعویٰ کررہے ہیں انہوں نے ساڑھے چار سال دھرنوں او ر احتجاجوں کے بغیر کچھ نہیں یہی وجہ ہے کہ پورے ملک خصوصاً خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں کے علاوہ ان کے کارکن بھی تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں 2018 کے عا م انتخابات میں کامیابی پیپلزپارٹی کی ہی ہوگی۔