القدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے ،تبدیلی برداشت نہیں کریں گے :عباس کمیلی

القدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے ،تبدیلی برداشت نہیں کریں گے :عباس کمیلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جعفر یہ ا لائنس پاکستان کے زیر اہتمام کراچی آرٹس کو نسل میں مسئلہ فلسطین پر آل پارٹیز کا نفر نس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت جعفر یہ الا ئنس پاکستان کے سر براہ علامہ عباس کمیلی نے کی اس موقع پر ملک کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے شر کت کی کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عباس کمیلی کا کہنا تھا کہ القدس فلسطین کا ابدی دارا لحکو مت ہے اور رہے گا اس میں تبد یلی کسی بھی صورت بر داشت نہیں کی جائے گی القدس کا مسلمانوں سے بھی قد یمی اور تاریخی تعلق ہے اور یہ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور یہ مکہ اور مدینہ کی طرح محترم اور مقدس ہے اس کا تحفظ بھی مسلمانوں کا فر یضہ اول ہے انہوں نے القدس سے متعلق امر یکی صدر کے اعلان کو بین الا قوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی قراردیااس موقع پر سیاسی اور مذہبی رہنماوں نے کہا کہ او آئی سی کا اجلاس مسلم امہ کے جز بات اور ترجمانی کر نے میں ناکام رہا ہے انہوں نے ایسے تمام عرب اور اسلامی ممالک کہ جن کے اسرائیل سے تعلقات ہیں وہ فی الفور غا صب صیہونی ریاست کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کردیں ،حکومت پاکستان کی جانب سے او آئی سی کے حالیہ اجلاس میں مسئلہ فلسطین سے متعلق دو ریاستی حل کے تجویز پر ہمیں شد ید تحفظات ہیں ایسا موقف قائد اعظم محمد علی جناح کے نظر یات کے ساتھ غداری ہے آل پارٹیز کانفرنس میں پیش کی جانے والی قرارداد میں فلسطین کاز اور فلسطین کی آزادی کے لئے سر گرم ممالک اور اسلامی مزاحمتی تحر یکوں کے کردار کو سراہاں گیا اور مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا قرارداد میں کو ئٹہ میں چرچ پر ہونے والے حملے کی مذمت کی گی اور اسے امریکی و صہیونی دشمن کی کاروائی قرار دیا گیا آل پارٹیز کانفر نس سے جعفر یہ الائنس کے سر براہ علامہ عباس کمیلی،مسلم لیگ نواز کے اظہر علی ہمدانی،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عبد الحسیب رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان پاکستان مسلم لیگ ق کے طارق حسن ،جمعیت علمائے اسلام ف کے قاری عثمان،شیعہ علماء کو نسل کے علامہ ناظر عباس تقوی،مجلس وحدت کے علامہ احمد اقبال جماعت اسلامی کے سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی،فلسطین فاونڈیشن کے صابر ابو مریم،پاکستان مسلم لیگ ف کے جادم منگر یوعوامی نیشنل پارٹی کے یونس بو نیری ،آل پاکستان سنی تحریک کے مطلوب اعوان،جمعت علماء پاکستان کے قاضی احمد نورانی،تحریک انصاف کی زرین رفیع،ھیئت آئمہ مساجد کے صدر علامہ باقر زیدی،نظام مصطفی پارٹی کے الحاج محمد رفیع،مسیحی رہنماء پوسٹر جاویدمعروف عالم دین مرزا یوسف حسین ،علامہ رضی جعفر،علامہ عون نقوی،علامہ فیصل عزیزی،علامہ علی کرار،شبر رضا سمیت دیگر نے خطاب کیا۔