مظفرآباد،26وٹرنری ڈاکٹر مختلف سینٹرز پر تعینات کردیے گئے

مظفرآباد،26وٹرنری ڈاکٹر مختلف سینٹرز پر تعینات کردیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد( بیورورپورٹ)پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تعینات ہونے والے 26 وٹرنری ڈاکٹرز کو مختلف سینٹرز پر تعینات کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر وقاص احمد کو وٹرنری آفیسر شفا خانہ حیوانات اٹھمقام،ڈاکٹر آصف جمیل کو وٹرنری آفیسر توسیع اٹھمقام ، ڈاکٹر فہیم احمد عباسی کو وٹرنری آفیسر ہیلتھ شفاخانہ حیوانات دومیل،ڈاکٹر زاہد رفیق کو وٹرنری آفیسر اے آئی مظفرآباد،ڈاکٹر فیضان سلطان اعوان کو وٹرنری آفیسر ہیلتھ شفاخانہ حیوانات پنجگراں مظفرآباد،ڈاکٹرذیشان انجم کو وٹرنری آفیسرتوسیع دھیرکوٹ،ڈاکٹرمنظور حسین کو وٹرنری آفیسر ہیلتھ شفاخانہ حیوانات کہوٹہ حویلی،ڈاکٹرعبدالمنان عباسی کو وٹرنری آفیسر ہیلتھ شفاخانہ حیوانات چکار،ڈاکٹرجویریہ عالم کو وٹرنری آفیسرتوسیع مظفرآباد،ڈاکٹرشازیہ نذیر کو وٹرنری آفیسر ہیلتھ شفاخانہ حیوانا ت باغ،ڈاکٹرمصباح الرسول کو وٹرنری آفیسر ہیلتھ شفاخانہ حیوانات اسلام گڑھ،ڈاکٹرراحیل مشتاق کو وٹرنری آفیسر ہیلتھ شفاخانہ حیوانات ملوٹ،ڈاکٹراحمدحسن کو وٹرنری آفیسر ہیلتھ شفاخانہ حیوانات پٹہکہ،ڈاکٹرمسعود شبیر کو وٹرنری آفیسر ہیلتھ شفاخانہ حیوانات تھوراڑ،ڈاکٹرمحمدہارون کو وٹرنری آفیسر ہیلتھ شفاخانہ حیوانات نکیال،ڈاکٹرسید یاور حسین بخاری کو وٹرنری آفیسر ہیلتھ شفاخانہ حیوانات کریلہ مجہاں،ڈاکٹرسہیل اعظم کو وٹرنری آفیسر ہیلتھ شفاخانہ حیوانات تتہ پانی،ڈاکٹرطاہر مجید کو وٹرنری آفیسرپروڈکشن کوٹلی،ڈاکٹرفیصل نذیر کو وٹرنری آفیسر ہیلتھ شفاخانہ حیوانات ہجیرہ،ڈاکٹرنورین بشیر کو وٹرنری آفیسرتوسیع ہجیرہ،ڈاکٹربشریٰ عزیز کو وٹرنری آفیسرتوسیع راولاکوٹ،ڈاکٹرکامران خان کو وٹرنری آفیسر ہیلتھ شفاخانہ حیوانات عباس پور،ڈاکٹرعقیل افضل کو وٹرنری آفیسر ہیلتھ شفاخانہ حیوانات سوکاسن،ڈاکٹرمبشرعدیل کو وٹرنری آفیسرتوسیع بھمبر،ڈاکٹرمحمد عدنان کو وٹرنری آفیسر ہیلتھ شفاخانہ حیوانات افتخار آباد،ڈاکٹرمدثر عزیز کو وٹرنری آفیسر ہیلتھ شفاخانہ حیوانات سماہنی تعینات کر دیا گیا۔سیکرٹری لائیوسٹاک ڈاکٹر شہلا وقار اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ نے نو تعینات شدہ وٹرنری ڈاکٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سرانجام دیں اور عوام کے مسائل کو حل کریں ۔انہوں نے کہاکہ نوجوان آفیسر ان لائیوسٹاک کی بہتری اور ترقی کے لیے اقدامات کریں اور فیلڈ کے دورے بھی کریں تاکہ آزادکشمیر میں لائیو سٹاک سیکٹر کو ترویج حاصل ہو سکے۔