انٹرا کشمیر ٹریڈ یونین کے عہدیداران آج پریس کانفرنس کرینگے

انٹرا کشمیر ٹریڈ یونین کے عہدیداران آج پریس کانفرنس کرینگے

مظفرآباد (بیورورپورٹ)انٹرا کشمیر ٹریڈ یونین کے عہدیداران آر پارتجارت کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس آج دن گیارہ بجے مرکزی ایوان صحافت میں کریں گے انٹرا کشمیر ٹریڈ یونین کے جنرل سیکرٹری انجم زمان اعوان کے مطابق انٹرا کشمیر ٹریڈ کے تاجروں کو کوہلہ پار ہوتے ہی پاکستان کسٹم کی جانب سے بھاری جرمانے اور تجارتی مال کی پکڑدھکڑ کے خلاف تاجر سراپا احتجاج ہیں نہ انصافیوں کے خلاف آج پریس کانفرنس کی جائے گی اور پاکستان و آزاد کشمیر کے اعلیٰ احکام کی توجہ تاجروں کے درپیش مسائل کی جانب مبذول کروائی جائے گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر