اقوام متحد ہ میں فلسطین کے حق میں قرارداد کا پاس ہونا خوش آئند ہے،مولانا عبدالعزیز

اقوام متحد ہ میں فلسطین کے حق میں قرارداد کا پاس ہونا خوش آئند ہے،مولانا ...

مظفرآباد (بیورورپورٹ)امیر جماعۃ الدعوۃ آزادکشمیرمولاناعبدالعزیزعلوی نے کہا ہے کہ اقوام متحد ہ میں فلسطین کے حق میں قرارداد کا پاس ہونا خوش آئند ہے لیکن اس سے مسئلہ فلسطین اوربیت المقدس کی آزادی نہیں ہوگی ۔بیت المقدس کی مکمل آزادی کیلئے مسلمانوں کو ایک امت کا کردارادا کرنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ فلسطینی و کشمیری مسلمانوں کی آزادی کیلئے قیام پاکستان والے جذبے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔مسلم حکمران اختلافات بھلا کر باہم متحد ہو جائیں۔ مقبوضہ فلسطین امت مسلمہ کے جسم کا حصہ ہے۔ غزہ کے مسلمان طویل عرصہ سے قبلہ اول کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ مسلم امہ مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی مسلمانوں کو غاصب اسرائیل کے ظلم و بربریت سے نجات دلانے کیلئے کردار ادا کرے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر