مظفرآباد،معرو ف عالم دین حضرت مولانا الیاس شدید علیل ہو گئے ہیں

مظفرآباد،معرو ف عالم دین حضرت مولانا الیاس شدید علیل ہو گئے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد (بیورورپورٹ)معرو ف عالم دین حضرت مولانا الیاس شدید علیل ہو گئے ہیں مولانا الیاس کی عمر ایک سو تیس برس سے زاہد ہے جن کا تعلق ایک دینی اور مذہبی خاندان چکار کے گاؤں سُلمیہ سے ہے،یہ لاہور جامعہ اشرفیہ کے رجسٹرار شیخ الحدیث مولانا اکرم کاشمیری کے حقیقی ماموں اور معروف کالم نگار قاضی اظہار احمد کے حقیقی نانا ہیں۔قارئین کرام سے التماس ہیکہ مولانا کی صحت یابی کیلئے دُعا کی جائے اور اُن کا سایہ تا دیر اپنے خاندان پہ قائم و دائم رہے۔مولانا الیاس کی دینی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔آج کے اس جدید دور میں بھی عوام دور دراز سے اُن کے دیدار کیلئے آتی ہے اور اپنے لیئے دُعائیں کرواتی ہے۔معرو ف عالم دین حضرت مولانا الیاس نے چکار میں اپنی خدمات عربی پروفیسر کی حیثیت سے بھی طلباء تک پہنچائی اور بعد از ریٹائرڈ منٹ کافی عرصہ دراز تک بھی عوام کودینی علم سے روشناس کرتے رہے۔اُن کے پڑھائے ہوئے زائد طلباء آج یا تو پروفیسر ہیں یا کسی دینی مدارس میں علماء کی حیثیت سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔