دانیال عزیز نے وزارت کیلئے ضمیر گروری رکھا ہوا ہے :خرم نواز گنڈا پور

دانیال عزیز نے وزارت کیلئے ضمیر گروری رکھا ہوا ہے :خرم نواز گنڈا پور

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے دانیال عزیزکے بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ دانیال عزیز نے چند دنوں کی وزارت کیلئے ضمیر گروی رکھا ہواہے۔ دانیال عزیز کے لیڈر کو سپریم کورٹ نے بے ایمان اور جھوٹا قرار دیا وہ کس منہ سے انگلی دوسروں کی طرف کرتے ہیں ؟ ۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن سیاسی نہیں انسانیت کے بہائے جانیوالے بے گناہ خون کا معاملہ ہے اور حصول انصاف کی جنگ اب منطقی انجام تک پہنچ کر رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز جب جنرل مشرف کے ترجمان تھے تو اسی طرح خون پسینہ ایک کر کے ان کی ترجمانی کرتے تھے اور جیسے ہی وہ اقتدار سے ہٹے تو یہ شریفوں کے عزیز بن گئے۔ ایسے سیاسی مداریوں کا کوئی قبلہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث عناصر کا ساتھ دینے والوں نے دنیا داری کیلئے اپنی آخرت کو بھلا رکھا ہے۔

خرم نواز گنڈاپور

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر