حادثے کے 16 زخمی نشتر ایمرجنسی میں لائے گئے ‘ 7 راستے میں ہی دم توڑ گئے

حادثے کے 16 زخمی نشتر ایمرجنسی میں لائے گئے ‘ 7 راستے میں ہی دم توڑ گئے

ملتان(وقائع نگار) خانیوال موٹر وے حادثہ کے 16 زخمی نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لائے گئے ہیں 7 مریض راستے میں ہی دم توڑ گئے ہیں 16 مریضوں میں سے 10 مریضوں کو وارڈ نمبر 24 ایک مریض کو وارڈ نمبر 14 ، ایک مریض کو ایمرجنسی وارڈ، ایک مریض نیوروٹرامایونٹ منتقل کیا گیا 3 مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا نشتر ہسپتال میں مردہ حالت میں لائے گئے پاک پتن کے رہائشی 34 سالہ محمد افضل ، جام پور کی رہائشی 22 سالہ انیقہ ، رحیم یار خان کا رہائشی 11 سالہ حماد، ڈیرہ غازیخان کا رہائشی 40 سالہ وسیم خان ، جام پور کی رہائشی 60 سالہ سرداراں بی بی راجن پور کا رہائشی 47 سالہ مرید حسین ، جام پور کا رہائشی 25 سالہ محمد سدیس کے نام شامل ہیں۔

راستے میں

مزید : ملتان صفحہ اول