جموں وکشمیر ریفیوجی ایکشن کمیٹی کے وفد کی سیکرٹری تعلیم سکولز سے ملاقات،مسائل پر تبادلہ خیال

جموں وکشمیر ریفیوجی ایکشن کمیٹی کے وفد کی سیکرٹری تعلیم سکولز سے ...

مظفرآباد (بیورورپورٹ)جموں وکشمیر ریفیوجی ایکشن کمیٹی کے وفد کی سیکرٹری تعلیم سکولز سے ملاقات،مہاجر طلباء کے فیسوں کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال سیکرٹری تعلیم نے ڈی پی آئی کالجز کو معاملات فوری یکسو کرنے بارے ہدایات جاری کردیں،تمام تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ مہاجر طلباء کو فیسوں کے معاملہ پرکوئی اقدام نہ اٹھایا جائے ایک ہفتے کے اندر معاملہ حل ہو جائیگا،،کمیٹی کے چیئرمین گوہراحمد کشمیری،صدر راجہ عارف خان نے سیکرٹری سکولز کو آزادکشمیر بھر کے مہاجر طلباء کی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کیا سرکاری نوٹیفکیشن کے تحت مہاجر طلباء کی فیسوں سمیت دیگرفنڈز کی معاف ہے لیکن تعلیمی ادارے فیسوں کے نام پر طلباء وک تنگ کررہے ہیں جس کے باعث طلباء ذہنی اذیت کا شکار ہیں،سیکرٹری تعلیم کالجز وہائیرایجوکیشن نے وفد کو یقینی دلایا کہ تحریک آزادی کشمیر کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کرنے والے ہمارے جسم وجان کا حصہ ہیں حکومت مہاجرین کی تعلیم کے حوالے سے تمام تروسائل کو بروئے کار لائے گی،ریفیوجی ایکشن کمیٹی کے جائز مسئلہ کو اندر ایک ہفتہ حلکر لیا جائیگا،کمیٹی نے سیکرٹری تعلیم ہائیرایجوکیشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر