مظفرآباد،محکمہ امورحیوانات میں 26ویٹرنری آفیسرزتعیناتیاں

مظفرآباد،محکمہ امورحیوانات میں 26ویٹرنری آفیسرزتعیناتیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد( بیورورپورٹ)پبلک سروس کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں محکمہ امور حیوانات میں 26 ویٹرنری آفیسرز کی تعیناتیاں کردی گئی ہیں، سیکرٹریٹ زراعت و لائیو سٹاک نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، مہاجرین 1989 ء کے کوٹہ پر کامیاب ہونیوالے ڈاکٹر محمد اعجاز میر کی تقرری سفارشات کے باوجود روک دی گئی، نوراللہ قریشی ایڈووکیٹ پبلک سروس کمیشن میں ناکام ہونیوالے اپنے بیٹے کو فراغت سے بچانے میں کامیاب ۔ سیکرٹری زراعت و امور حیوانات پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر سو فیصد عملدرآمد کروانے میں ناکام۔ سیکرٹریٹ زراعت سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق وقاص احمد ولد سلیمان بٹ ہیلتھ شفاخانہ امور حیوانات آٹھمقام،آصف جمیل ولد نواب الدین شائق کو توسیع آٹھمقام ، فہیم احمد عباسی کو ہیلتھ شفاخانہ امور حیوانات دومیل، زاہد رفیق کو ویٹرنری آفیسر اے آئی مظفرآباد، فیضان سلیمان کو ہیلتھ شفاخانہ پنجگراں، ذیشان انجم کو توسیع تحصیل دھیر کوٹ ضلع باغ، منظور حسین کو ہیلتھ شفاخانہ امور حیوانات کہوٹہ ضلع حویلی، عبدالمنان عباسی ہیلتھ شفاخانہ امور حیوانات چکار ضلع جہلم ویلی، جویریہ عالم اختر توسیع تحصیل و ضلع مظفرآباد ، شازیہ نذیر اختر کو ہیلتھ شفاخانہ امور حیوانات ضلع باغ، راحیل مشتاق کو ہیلتھ شفاخانہ ملوٹ ضلع باغ، احمد حسن کو ہیلتھ شفاخانہ پٹہکہ ضلع مظفرآباد، مسعود شبیر کو ہیلتھ شفاخانہ تھوراڑ ضلع پونچھ، محمد ہارون کو ہیلتھ شفاخانہ نکیال ضلع کوٹلی ، سید یاور حسین کو ہیلتھ شفاخانہ امور حیوانات ضلع کوٹلی، سہیل اعظم کو ہیلتھ شفاخانہ حیوانات تتہ پانی ضلع کوٹلی، طاہر مجید کو پروڈکشن کوٹلی، فیصل نذیر کو ہیلتھ شفاخانہ حیوانات ہجیرہ ضلع پونچھ، نورین بشیر کو توسیع تحصیل ہجیرہ ضلع پونچھ، بشریٰ عزیز کو توسیع راولاکوٹ ضلع پونچھ ، کامران خان کو ہیلتھ شفاخانہ حیوانات عباسپور ضلع پونچھ، عقیل افضل کو ہیلتھ شفاخانہ حیوانات سوکاسن ضلع بھمبر، مبشر عدیل کو توسیع تحصیل بھمبر ضلع پونچھ اور محمد عدنان کو توسیع کہوٹہ ضلع ویلی اور مدثر عزیز کو ہیلتھ شفاخانہ سماہنی ضلع بھمبر تعینات کیاگیا ہے۔