دنیا کے سب سے بڑے طیارے نے آزمائش کا دوسرا مرحلہ طے کرلیا

دنیا کے سب سے بڑے طیارے نے آزمائش کا دوسرا مرحلہ طے کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کیلیفورنیا(آن لائن) دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور ہوائی جہاز نے اپنی آزمائش کا ایک اور مرحلہ کامیابی سے طے کرلیا ہے۔ یہ کوئی مسافر طیارہ نہیں بلکہ اسے انتہائی بلند پرواز کیلیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے اوپرراکٹ رکھ کر اسے فضا میں لانچ کیا جائے گا جہاں سے راکٹ سیٹلائٹ اور دیگر سامان کو خلا میں لے کر جاسکے گا۔اس طرح راکٹ کے ایندھن اور لاگت میں کمی آئے گی کیونکہ زمین سے راکٹ کی پرواز میں بہت ایندھن درکار ہوتا ہے اور اس پر اخراجات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ لیکن اسٹریٹولانچ سسٹمز کا تیارکردہ یہ ہوائی جہاز اپنی پیٹھ پر راکٹ سوار کرکے اسے بالائی فضا (اسٹریٹو اسفیئر) کے قریب لے جائے گا جہاں سے راکٹ داغنا آسان ہوگا۔اس طیارے کے دو فیوزلاج یعنی مرکزی ڈھانچے ہیں۔ اس طیارے کا تمام تر پروپلشن سسٹم ناسا نے ٹیسٹ کیا ہے۔