آل آزادکشمیر گرلزسکولز سپورٹس مقابلے ختم ہوگئے
مظفرآباد( بیورورپورٹ)سپورٹس بورڈ آزادکشمیر کے زیر اہتمام آل آزادکشمیر گرلزسکولز سپورٹس مقابلہ جات کی اختتامی تقریب گزشتہ روز دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کی صدارت والدہ وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی نے کی۔ آل آزادکشمیر مقابلہ جات میں کلیال سکول میرپور نے پہلی جبکہ مسرت شاہین شہید ہائی سکول سٹی مظفرآباد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مسرت شاہین ہائی سکول نے اس کے علاوہ 400میٹر ریلے ریس میں پہلی ، جیولن تھرو میں سیکنڈ اور ڈسک تھرو میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے والدہ افتخار گیلانی نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے اس طرح کے مقابلہ جات کا انعقاد خوش آئندہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔