اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں تعلیمی انقلاب برپا کیا،زاہد امین

اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں تعلیمی انقلاب برپا کیا،زاہد امین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد( بیورورپورٹ)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس مظفرآباد کے زیر اہتمام پبلک اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلباء طالبات کے مابین ایک شاندار نعتیہ مقابلہ کا اہتمام کیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی ممبر وفاقی ایراء بورڈ زاہد امین کاشف تھے جبکہ تقریب کی صدارت مظفرآباد میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سروش مجید سلہریا نے کی۔قبل ازیں کیمپس آمد پر مہمانوں پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئےء۔ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نے اس ملک میں تعلیم کے شعبے میں ایک انقلاب برپا کیا ۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مظفرآباد ریجن نے علاقے میں تعلیمی ترقی کے ساتھ ایک ہمارے ادب اور ثقافت کے احیا ء کیلئے قابل تحسین کام کیا ہے۔اس موقعہ پر ڈاکٹر سروش مجید سلہریا نے شرکاء مقابلہ کی کارکردگی کی تعریف کی اور سیرت کے چند اہم گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اسوہ رسولﷺ کی روشنی میں عملی زندگی میں اصلاح کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے پروفیسر زبیر ساجد کی کوششوں سراہتے ہوئے کہا کہ دیگر تعلیمی اداروں میں بھی اس نوعیت کے پروگرام ہونے چائیے ۔قبل ازیں ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر محمد زبیر ساجد نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ملک میں جہالت اور ناخواندگی کے خلاف جہاد میں تاریخ کردار پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ مظفرآبا دمیں ایک بہتر علمی اور ادبی ماحول قائم کیا ہے جس میں جملہ فنون لطیفہ کی ترقی اور ترویج کیلئے مثالی کوششیں کی گئی ہیں۔انہوں نے مظفرآباد شہر کے تعمیر وترقی میں زاہد امین کاشف ایڈوکیٹ کے تاریخی کردار کی تعریف کی۔ اس موقعہ پر انہوں مظفرآباد میڈیکل کالج کیلئے ڈاکٹر سروش مجید سلہریا کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔مقابلے میں ججز کے فرائض پروفیسر مفتی خالد منظور ، فاروق اشرف اعواان اور معروف گلوکار طارق ارباب نے انجام دئیے۔اس نعتیہ مقابلے میں ہائر سیکنڈری سکول سہیلی سرکار ،مسرت شاہین شہید ہائی سکول سٹی ، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نڑول ، بوائز ہائی سکول نڑول ، ریڈ فاؤنڈیشن سکول گوجرہ، بوائز ہائی سکول گوجرہ ، گرلز ہائر سیکنڈری سکول گوجرہ ،ہیری ٹیج سکول سسٹم ، دی لیرننگ کیسل ، سیٹھی باغ سکول کے طلبا وطالبات نے مقابلہ میں حصہ لیا۔ مقابلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول سہیلی سرکار نے پہلی پوزیشن ،گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نڑول نے دوسری پوزیشن اور ہیری ٹیج سکول سسٹم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مقابلے میں اول دوم سوم آنے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ اس موقعہ پر ریجنل ڈائریکٹر نے زاہد امین کاشف ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر سروش مجید سلہریا کو یونیورسٹی سونئیر بھی پیش کیا۔