کراچی، کیٹی بندر پر کشتی میں آتشزدگی، پاک بحریہ نے 20ماہی گیروں کو بچا لیا

کراچی، کیٹی بندر پر کشتی میں آتشزدگی، پاک بحریہ نے 20ماہی گیروں کو بچا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی) کیٹی بندر کے قریب ماہی گیروں کی کشتی میں آگ لگ گئی، پاک بحریہ کی امدادی ٹیموں نے کشتی میں پھنسے20ماہی گیروں کو ریسکیو کرلیا، آگ لگنے سے کشتی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ جمعرات کو کیٹی بندر کے قریب ماہی گیروں کی کشتی میں آگ لگ گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آگ لگنے سے کشتی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، پاک بحریہ کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور 20ماہی گیروں کو ریسکیو کرلیا، بحریہ کی امدادی ٹیموں میں فائر ٹینڈرز اور میڈیکل سٹاف بھی شامل تھا۔
کشتی/ آتشزدگی